بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

امریکی سینیٹرز کا اسرائیل سعودیہ ممکنہ معاہدے پر اظہار تشویش، صدر کو خط لکھ دیا

امریکی ڈیموکریٹ سینیٹرز نے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان ممکنہ معاہدے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے  صدر  جو بائیڈن کو خط لکھ دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 20 ڈیموکریٹ سینیٹرز  نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسرائیل سے تعلقات کی بحالی پر سعودی عرب کو ممکنہ سکیورٹی گارنٹی یا جوہری تعاون کی فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں سینیٹرز نے اس بات پر زور دیا کہ اگر واشنگٹن نے ریاض کے مطالبات کو پورا کیا تو وائٹ ہاؤس کو کانگریس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ڈیموکریٹ سینیٹرز نے لکھا کہ اسرائیل اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان امن امریکا کی خارجہ پالیسی کا ایک دیرینہ مقصد رہا ہے اور ہم کسی بھی معاہدے کے بارے میں کھلے ذہن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں جو ممکنہ طور پر سعودی عرب اور  اسرائیل کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور اقتصادی تعلقات کو گہرا کرے۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے