بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بھارتی شہراحمدآبادمیں نماز پڑھنے کا طریقہ سکھانے پر انتہا پسند ہندوؤں کا استاد پر تشدد

 

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں انتہا پسند ہندوؤں نے ایک اسکول ٹیچر کو نماز پڑھنے کا طریقہ سکھانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

انتہا پسند ہندوؤں نے ایک پروفیسر پر صرف اس لیے وحشیانہ تشدد کیا کہ انہوں نے اپنے طالب علموں کو نماز کی ادائیگی کا طریقہ بتایا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر مولک پاٹھک مختلف مذاہب کے بارے میں لیکچر دیتے ہیں، جس میں ان مذاہب کے پیروکاروں کی مذہبی رسومات سے متعلق بھی بتایا جاتا ہے۔

یہ واقعہ احمد آباد کے ایک پرائیویٹ اسکول میں پیش آیا، جس کے طلباء کو تمام مذاہب کے طریقے بتانا کورس کا حصہ تھا، تاہم انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے احتجاج شروع ہونے کے بعد اسکول انتظامیہ کو معافی مانگنی پڑگئی۔

اسکول انتظامیہ کی جانب وضاحت بھی جاری کی گئی کہ کسی طالب علم کو نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا گیا، یہ سرگرمی طلباء کو مختلف مذاہب کی عبادات کے طریقوں سے آگاہ کرنے کی مشق کا حصہ تھی۔

دراصل اسکول کی جانب سے آفیشل فیس بک پیج پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جس میں پرائمری سیکشن کے ایک طالب علم کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا گیا، یہ ویڈیو بعد ازاں پیج سے ہٹا دی گئی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے