شکاگو(ممتاز نیوز)شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے مختلف چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود پاکستان نے گزشتہ 76 سالوں میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل طارق کریم نے ن ای ڈی المنائی ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب میں امریکہ بھر سے سابق طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، قونصل جنرل نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اس طرح کے سابق طلباء کے اجتماعات دوستی کے بندھن کو مضبوط بناتے ہیں اور وسیع تر تعاون اور روشن مستقبل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔ انہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی کے کردار کو پاکستان کے قدیم ترین اداروں میں سے ایک اور انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے لیے ایک مرکز کے طور پر سراہا جس نے بین الاقوامی شہرت کے حامل گریجویٹس تیار کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی کے سابق طلباء نے، باقی پاکستانی-امریکی کمیونٹی کی طرح نہ صرف اپنے اپنے شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے بلکہ دونوں ممالک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں بھی فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔
قونصل جنرل نے کہا کہ مختلف چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود پاکستان نے گزشتہ 76 سالوں میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کو دنیا میں ایک اہم کاروباری، سرمایہ کاری اور سیاحتی مقام کے طور پر اجاگر کیا۔
قونصل جنرل طارق کریم نے امریکہ میں المنائی کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور اس کی ٹیکنولوجیکل ٹرانسفرمیشن میں اپنا فعال کردار ادا کرتے رہیں۔
مختلف چیلنجزکے باوجود پاکستان نے گزشتہ 76 برس میں مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی کی ،قونصل جنرل شکاگو طارق کریم








