راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ وسابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں شفاف انتخابات ہونے چاہئیں اس سے پہلے کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں آنا چاہیے۔عید کے موقع پر راولپنڈی لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے منع کیا ہے کہ مقتدر حلقوں اور اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرنی، آج سے 21 دن پہلے ہمارے حالات دن اتنے اچھے نہیں تھے، اب لوگ سب جان چکے ہیں، جن پر فرد جرم لگنی تھی انہیں وزیراعظم اور وزیراعلی بنادیا گیا۔انہوں نے کہا مسجد نبوی میں نعرے نہیں لگے لوگ ہوٹلوں سے نکلے تھے، صرف 2 ووٹوں کا فرق ہے 20 کروڑ ریٹ تھا ہم 25 کروڑ لگائیں تو کل یہ حکومت گر جائے گی، عمران خان کی کال پر فیصلہ مئی کے مہینے میں ہوجائے گا، یہ بھی ہوسکتا ہے ہم بھی نہ رہیں وہ بھی نہ رہیں جھاڑو ہی پھر جائے۔
اس سے پہلے کہ حالات عمران خان کے ہاتھ سے نکل جائیں اسٹیبلشمنٹ کو بیچ میں آنا چاہیے، شیخ رشید








