بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم کو قتل اور احمد آباد اسٹیڈیم میں بم دھماکے کی دھمکی

بھارتی پولیس کو وزیراعظم نریندر مودی اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے تاہم اب اس سے قبل بھارتی پولیس کو اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے دینے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو بھی اڑائیں گے۔

’جتنی مرضی سیکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے‘

بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، آپ جتنی مرضی سیکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دھمکی آمیز ای میل کے بعد احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سیکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

’لگتا ہے ای میل یورپ سے آئی ہے‘

اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے جس آئی ڈی سے ای میل کی گئی ہے اسے ٹریس کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ای میل یورپ سے آئی ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ورلڈکپ کے میچز کی سیکیورٹی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر سیکیورٹی بڑھائی جائے گی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے