بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

امریکا کا اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان

امریکا نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے حملوں کے خلاف اسرائیل کی حمایت اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہفتہ کی صبح حماس نے غزہ سے اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے حملے کیے جس میں صیہونی فوجیوں سمیت 100 سے زائد اسرائیلی ہلاک، ایک ہزار سے زائد زخمی اور درجنوں یرغمال بنالیے گئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے رابطہ کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کو تعاون کے لیے تمام مناسب ذرائع دینے کو تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، امریکا اسرائیل مخالف کسی بھی دوسرے فریق کو صورتحال کا فائدہ اٹھانے پر خبردار کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے ہماری انتظامیہ کی حمایت مضبوط اور غیرمتزلزل ہے، اسرائیل کی صورتحال کا قریب سےجائزہ لے رہے ہیں اور اسرائیلی وزیراعظم سےرابطےمیں رہیں گے۔
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بیان جاری کیا اور کہا کہ امریکا اسرائیل کے پاس دفاع کےلیے ضروریات موجود ہونے پر کام کرے گا اور امریکی محکہ دفاع اسرائیلی دفاع کی ضروریات کو پورا کرنے کو یقینی بنائےگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو تشدد اور دہشتگردی سے بچانے کےلیے اسرائیلی ضروریات پوری کرنے کیلئےکام کریں گے۔
اُدھر اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں اور اب تک کئی ٹن بارود محصور غزہ پر گرا چکا ہے۔
حماس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے