بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب سے وزیر بنا ہوں 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا، وزیرخزانہ

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ جب سے وزیر بنا ہوں 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا۔عید کی نماز کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جھوٹ اورگالم گلوچ کی سیاست کررہی ہے، عمران خان نے ملک کو تباہی کے نہج پر لے آئے تھے، بتایا جائے فرح گوگی کے حکم پر کیسے تقرریاں اور تبادلے ہوتے تھے، پتا چلے کہ فرح گوگی پرائیویٹ جہازوں میں کیسے گھومتی تھی۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات کام کررہے ہیں، جب سے وزیر بنا ہوں 6 گھنٹے سے زیادہ نہیں سویا، محنت کر رہے ہیں، قوم کو جلد خوشخبریاں دیں گے، مہنگائی پر بھی جلد قابو پالیں گے۔