بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم تیار رہے، کٹھ پتلیوں کیخلاف فیصلہ کن تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امپورٹڈ حکومت کیخلاف فیصلہ کن ”غلامی نامنظور مارچ“ کی تیاریوں کا معاملہ ،عید کے روز بھی چیئرمین سیکرٹریٹ بنی گالہ میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں جاری رہیں،پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کی اہم ترین بیٹھک ہوئی جس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کی۔اجلاس میںملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور ملک گیر عوامی رابطہ مہم کے مختلف پہلوو¿ں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔چاند رات کے موقع چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر ملک بھر میں عوام کے بڑے پیمانے پر باہر نکلنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔میانوالی، جہلم، فیصل آباد، سیالکوٹ اور چکوال سمیت مختلف شہروں میں چیئرمین کے آئندہ جلسوں کے پروگرام پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ بیرونی سازش کے نتیجے میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کی ایک اور معتبر شہادت امریکہ سے موصول ہوئی ہے، پاکستان کی آزادی و خودمختاری کو مستقل غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے کیلئے مقامی میرجعفروں نے سہولت کاروں کا کردار ادا کیا،بطور ریاست اس بیرونی سازش میں کارفرما کرداروں کی نشاندہی نہ کی تو بیرونی مداخلت و اغیار کی سہولتکاری کا کلچر فروغ پائے گا۔عمران خان نے کہاکہ پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کا عزم کیا ہے، کسی طور پسپائی اختیار نہیں کریں گے،قوم سیاسی تقسیم سے بالاتر ہوکر پوری یکسوئی کے ساتھ ملکی آزادی اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے ایجنڈے کے ساتھ ہے، مئی کے آخر میں ہونے والا ”غلامی نامنظور مارچ“ پاکستانی کی حقیقی آزادی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، انشاءا للہ، انہوں نے کہاکہ قوم تیار رہے، کٹھ پتلیوں کیخلاف فیصلہ کن تحریک کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔