لاہور(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں انتقام پر اور نہ ہی کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تحریک انصاف آفیشل کے اکاؤنٹ سے ڈیپ فیک کے ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کردہ ویڈیو پر ردعمل دیا ہے۔ن لیگی نائب صدر نے کہا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کررہے ہیں، باوجود اس کے عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا اور سزائے موت کی چکی میں رکھا۔اُن کا کہنا تھا کہ میں نہ تو کردار کشی پر یقین رکھتی ہوں اور نہ ہی انتقام پر، انسان کی ذاتی و نجی زندگی اس کا اور اللہ کا معاملہ ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہےہیں، برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے۔ن لیگی نائب صدر کو ایک صارف کی طرف سے پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کردیا اس ویڈیو پر کیس کرنے کی تجویز دی تو انہوں نے کہا کہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس حوالے سے نوٹس لینے کے لیے لکھوں گی۔
مجھے علم نہیں یہ ڈرامہ آپ کیوں کر رہے ہیں مگر باوجود اسکے کہ عمران خان نے مجھے دو بار جیل میں ڈالا،سزائے موت کی چکی میں رکھا،میں نا کردار کُشی پر یقین رکھتی ہوں نا ذاتی انتقام پر۔انسان کی ذاتی ونجی زندگی اسکا اور اللّہ ربّ العزت کا معاملہ ہے۔برائے مہربانی مجھے اس گند سے دور رکھیے https://t.co/MzJhLrt4NO
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2022
Yes I will write to FIA cyber crime to take notice of this. https://t.co/rj5lzxcWdH
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 3, 2022









