بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘نوازشریف اس وقت سعودی عرب میں نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں’، اصل میں کہاں ہیں؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے نوازشریف کے سعودی عرب میں موجود ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

نجی ٹی وی  کےمطابق (ن) لیگی رہنما عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے سعودی عرب پہنچ جانے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، وہ ابھی لندن میں ہی موجود ہیں۔ کل (11 اکتوبر) کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ نوازشریف کا دورہ سعودی عرب نجی نوعیت کا ہے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے۔ ان کی سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے نہیں۔