اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کرکے عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔
جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام کیلئے بھی عید کی مبارک کا پیغام دیا۔
گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران پرتپاک میزبانی پر سعودی قیادت وحکومت سے اظہار تشکر بھی کیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کیساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹیجک تعلقات کو نئی بلندیوں سے ہم کنار کرنے کی بھی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے ولی عہد سے حالیہ ملاقات میں فیصلوں پر عملدرآمد کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔









