راولپنڈی(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے روز شہید کیپٹن کاشف اور شہید کیپٹن سعد کے گھر گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔
#COAS & Begum COAS visited families of Capt Muhammad Kashif Shaheed & Capt Saad Bin Amin Shaheed. COAS paid rich tribute 2 Shuhada & their families 4 their ultimate sacrifice in the service of motherland. (1/2) pic.twitter.com/hJfUXXXKGM
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 3, 2022
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہدا نے جانوں کی قربانی دے کر مادرِ وطن کا دفاع کیا، اپنے ہیروز کی قربانیاں پاک فوج اور قوم دونوں کے لیے مشعل راہ ہیں، قوم ان بہادر بیٹوں اور ان کے جرات مند خاندانوں کی مقروض ہے۔









