facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوئٹہ: گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی، فائر فائٹر جھلس گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ کے سبزل روڈ پر کباڑی کے سامان کے گودام میں لگی آگ پر 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے ایک گودام مکمل طور پر جل گیا، تاہم دیگر گوداموں کو بچا لیا گیا ہے۔

آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کوئٹہ کے چیف فائر آفیسر عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ رات گئے کوئٹہ کے سبزل روڈ پر کباڑی کے سامان کے ایک گودام میں آگ لگ گئی۔

آگ اتنی زیادہ تھی کہ اس کے شعلے دور دور سے نظر آ رہے تھے، تاہم فائر بریگیڈ کے 10 ٹینڈرز نے 3 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھاتے ہوئے ایک فائر فائٹر محمد ارشد جھلس کر زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے بی ایم سی منتقل کر دیا گیا ہے۔