بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ؛ جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

آئی سی سی ورلڈکپ کے 15ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

دھرم شالہ کے تاریخی اسٹیڈیم میں آج آج نیدرلینڈز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی تاہم بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1ـ:30 بجے شروع ہونا تھا تاہم صبح سے بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی ممکن نہ ہوسکا۔
دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2،2 میچز کھیل رکھے ہیں، جس میں پروٹیز نے دونوں میں کامیابی جبکہ نیدرلینڈز کو دونوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

جنوبی افریقہ کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باوما، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی

نیدلینڈز کا اسکواڈ

کپتان اسکاٹ ایڈورڈز، وکرم جیت سنگھ، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، روئیلوف وین ڈیر مروے، لوگن وین بیک، آرین دت، پال وین میکرین