اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم نے کمبوڈیا کے خلاف ورلڈکپ 2026 کے کوالیفائنگ میچ میں فتح حاصل کرلی۔
اسلام آباد میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے کمبوڈیا کو صفر کے مقابلے ایک گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے واحد گول ہارون حامد نے اسکور کیا۔
پاکستان نے پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا ہے ، اب اگلے راؤنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سعودی عرب کے ساتھ ہوگا۔
197 ویں رینکنگ والی پاکستان فٹبال ٹیم نے کبھی بھی ورلڈکپ کوالیفائرز میچ نہیں جیتا تھا۔
کمبوڈیا کو شکست، پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائرز کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی







