بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میانوالی کے لوگو میں جمعہ کو آپ کے پاس آرہاہوں،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 6 مئی کو میانوالی میں جلسے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں، کرپٹ حکومت کو عوام پر مسلط کیا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے میانوالی کے عوام کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 مئی کو میانوالی میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جمعہ کے روز میں آپ کے پاس آرہا ہوں، حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کرنے لگا ہوں۔سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ کرپٹ حکومت کو ہم پر مسلط کیا گیا، اس کے خلاف اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاری کا آغاز کر رہے ہیں، میانوالی نے پہلی بار مجھے قومی اسمبلی کی سیٹ جتوائی تھی، آپ نے اس میں بھرپور شرکت کرنی ہے، پورے پاکستان کو پیغام دینا ہے میانوالی میرے ساتھ کھڑا ہے، سب کو بتانا ہے میانوالی امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ساتھ کھڑا ہے۔