بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نےآئی ایم ایف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کاوعدہ کیا،ہم ٹیکس عائد نہیں کر رہے ،مفتاح اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزنہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا وعدہ کیا ،عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے،ہم پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس عائد نہیں کر رہے ہیں ۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خانہ کا کہنا تھا کہ عمران کے معاہدے کے مطابق پٹرول کی قیمت 245روپے ہونی چاہیے ،حکومت 30 روپے فی لیٹر پٹرول پر نقصان اٹھا رہی ہے جبکہ ایک لیٹر ڈیزل پر 70روپے نقصان اٹھا رہی ہے ، پٹرولیم مصنوعات پر حکومت ہر ماہ 102ارب روپے نقصان اٹھا رہی ہے جبکہ 45ارب روپے پوری حکومت کا ماہانہ خرچہ ہے ۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ماہانہ 102ارب روپے کا خسارہ پورا کرنے کیلئے قرض لینا پڑ رہا ہے ،ہم یہ قرض اگر سٹیٹ بینک سے لیتے ہیں تو اس کیلئے نئے نوٹ چھاپنے پڑتے ہیں جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے ۔اگر ہم یہ پیسے نجی سیکٹر سے لے لیتے ہیں تو سرمایہ کاری کے کیلئے پیسے نہیں بچتے،یہ پیسے ہم ایل سی سے نہیں لے سکتے کیونکہ اگر ایل سی نہیں کھلتی توخوردنی تیل اور اشیا ضروریہ مہنگی ہو جائیں گی۔