بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

‘مہنگائی کی شرح 3 سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی، عارضی حکومت دن گزار رہی ہے’، فواد چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات اور  پی ٹی آئی رہنما  فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے  وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور یو اے ای کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ سعودی عرب اور ابو ظبی سے پیسوں کی امید پوری نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ  ملک میں مہنگائی کی شرح 3 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور یوٹیلٹی اسٹورز عملی طور  پر بند ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معیشت عملی طور پر بغیر ڈرائیور کے چل رہی ہے، ابھی تک ایندھن کی قیمتوں پر حکومتی پالیسی واضح نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومت کو تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ عارضی حکومت صرف دن گزار رہی ہے۔