بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنماء ڈاکٹر شہبازگل کی گاڑی موٹر وے پر الٹ گئی ۔

موٹروے ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈاکٹر شہباز گل زخمی ہوگئے ہیں ، وہ لاہور سے اسلام آباد جارہے تھے ۔ نجی ٹی وی نےبھی دعویٰ کیا کہ ان کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری گئی ہے، حادثے کے بعد موٹروے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔