اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کی جانب سے بنائے گئے ”بیرونی سازش“پر کمیشن کو نہیں مانتے اور ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ ہم ان کی سرپرستی میں بنے کسی بھی کمیشن کو نہیں مانیں گے ۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہم صرف وہ کمیشن قبول کریں گے جو آزاد عدلیہ کے تحت ہو گا اور کارروائی براہ راست دیکھائی جائے اس کے علاوہ ہم کوئی کمیشن نہیں مانتے ۔ سابق وزیر اطلاعات کا فرح بی بی پر کرپشن کے الزامات کے حوالے سے کہنا تھا کہ موجودہ حکومت فرح کیخلاف کوئی کیس نہیں بنا سکے ، الزام لگا نہیں اور روز پریس کانفرنس کرنا شروع ہو گئے ۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرا کرائم منسٹر اور ان کی کابینہ کو مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ،آپ کے گھبرانے کا وقت کل کے پی ٹی آئی کے جلسے کے بعد شروع ہو گا۔









