بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے وفاق نوٹس لے، شرجیل میمن

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے وفاق سے سندھ کو اس کے حصہ کا پانی دینے کی اپیل کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر نوٹس لے، صوبے میں آب پاشی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی شدید کمی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کا ملک کی زرعی معیشت میں اہم کردار ہے، ملک کی معیشت کو پہلے ہی چیلنجز کا سامنا ہے اور پانی کی کمی سے معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گی، پانی کی قلت سے زرعی پیداوار اور پھلوں کے باغات متاثر ہو رہے ہیں، کسان اور آبادگار پریشان ہیں، فصلوں پر لاگت کے خرچے پورے نہیں ہو رہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کو 91ء کے معاہدے کے تحت پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملک میں پانی کے ذخائر میں کمی کے باعث قلت کو صوبوں میں پانی فارمولے کے تحت تقسیم کیا جائے۔