بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد چوہدری کو ٹیپو سلطان سے متعلق غلط حقائق پر سبکی، ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر شیر بنگال ٹیپو سلطان سے متعلق غلط حقائق پیش کر دیئے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ آج کے دن 1799 میں شیر بنگال ٹیپو سلطان میسور میں اپنے قلعے کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے، ٹیپو سلطان کی شہادت نے انگریزروں کے لیے ہندوستان کا دروازہ کھول دیا اور پھر غلامی نے ہندوستان کو جکڑ لیا۔فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ آج بھی ٹیپو سلطان کی تلوار اور لہو سے بھرا لباس گلاگو کے ساتھ اسٹرلنگ کے قلعے میں رکھے ہیں۔
حقیقت میں ٹیپو سلطان بنگال سے نہیں میسور سے تھے اور ان کی شہادت سے پہلے انگریز بنگال پر قبضہ کر کے ہندوستان میں اپنے پاؤں جما چکے تھے۔کچھ لوگوں کی طرف سے غلط حقائق کی نشاندہی کے بعد فواد چوہدری نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔
اس سے قبل بھی فواد چوہدری نے ایک ٹوئٹ میں امریکا کے ساتھ تحریک انصاف کے دور میں ہونے والا ’معاہدہ‘ موجود حکومت کے سر ڈالتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں فضائی کارروائی کے لیے امریکا حکومت پاکستان کے ساتھ معاہدے کے قریب پہنچ چکا ہے۔