اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک ساز ش کے تماشے پر انکوائری کمیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ انکوائری کمیشن عمران خان کےالزامات کی تحقیقات کریگا۔ کمیشن اس سازش کی تحقیقات کرے گا۔ جو عمران خان کررہے ہیں ۔کمیشن کا سربراہ ایسی شخصیت کو مقررکیا جائے گاجس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ کمیشن کے ٹرمز اف ریفرنس کابینہ کے سامنے رکھے جائیں گے ۔ عمران خان اپنی نااہلی کو بیرونی سازش کا لبادہ نہیں پہنا سکتے ۔ عمران خان کا حکم تھا کہ اپوزیشن جیل سے باہر نہ رہیں ، جب ان کے اتحادی ساتھ چھوڑ گئے تو پھر سازشی خط کا معاملہ سامنے لایا گیا۔ اور بیرونی ملک سازش کا ڈھونگ رچایا گیا۔ گزشتہ دور میں لوٹ مار کا بازار گرم تھا۔ عمران خان کو آج بھی عوام کی بھلا ئی سے کوئی سروکار نہیں ۔انکوائری کمیشن آزادانہ اور منصوفانہ طریقے سے معاملے کی تحقیقات کریگا۔
امریکی سازش ،حکومت کا عمران خان کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان







