اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خرم دستگیرنے کہا ہے کہ اقتدار میں پیسے بنانے والے آج اپوزیشن میں باتیں بنا رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مہنگائی میں اضافے کے ذمہ دارعمران خان ہیں، آپ جاتے ہوئے 27 بجلی یونٹس بند کر کے گئے، 27 بجلی یونٹس کو وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں دوبارہ چلایا۔
انہوں نے کہا کہ سوال پوچھنے والوں کو معاشی تباہی، ریکارڈ خساروں اور تاریخی مہنگائی کا جواب دینا چاہیے، اقتدار میں کھادا اسمگل اور بلیک کرنے والوں کو آج کسان یاد آ گئے۔
خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اقتدار میں پیسے بنانے والے آج اپوزیشن میں باتیں بنا رہے ہیں، معیشت کو تباہی کی اس انتہا تک پہنچانے والوں کے مشورے درکار نہیں، 4 سال تک ملک کو تباہ کرنے والے ٹولے کو اپنی سیاست کی فکر ہے۔
وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ہرمہینے اضافے کا معاہدہ کرکے آج مشورے دے رہے ہیں، 4 سال آپ کام کرتے تو آج قوم کو اتنی تکلیف اور معیشت کی اتنی تباہی نہ ہوتی۔
اقتدار میں پیسے بنانے والے آج اپوزیشن میں باتیں بنا رہے ہیں، خرم دستگیر








