اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے قریبی دوست فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے کہا ہے کہ جب کوئی ایجنسی یا ادارہ بلائے گا تو میں واپس آجاؤں گا راناثنااللہ کا باپ بھی مجھے واپس نہیں لاسکے گا، جب سے نئی حکومت بنی ہے فرح خان پر الزامات لگانے شروع کردیئے گئے ہیں، ہم بھگوڑے نہیں ہیں،ہماری ہر چیزایف بی آرمیں ڈکلیئرڈ ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن جمیل گجرنے کہاکہ فرح کے نام کے ساتھ گوگی لگاکر ڈرامہ رچایا جارہا ہے،جب سے نئ حکومت بنی ہے فرح پر الزامات لگانے شروع کردیئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے کاروبار سمیت ہر چیزایف بی آر میں ڈکلیئرڈ ہے کوئی چیزچھپائی نہیں، نہ ہی ہم نے عمران خان کے دورمیں کوئی ایمنسٹی لی،ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی اربوں روپے کے اثاثے نہیں جو کچھ کے سامنے رکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں عدالت ،نیب یا کسی اور ادارے کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھگوڑے نہیں،بیرون ملک آناجانا ہمارا معمول ہے،میں رواں ماہ پاکستان واپس آؤں گاجب کہ فرح بھی ایک دو ماہ تک پاکستان واپس آجائے گی ،ضرورت پڑی تو پہلے بھی واپس آسکتےہیں۔اس سوال پر کہ حکومت نے فرح خان کو واپس لانے کا فیصلہ کیا احسن جمیل گجرنے کہاکہ کس قانون کے تحت فرح کو لاؤ گے؟ پہلے مقدمہ تو بنالو۔
ایک اور ٹی وی انٹرویومیں احسن جمیل گجرنے کہاکہ فرح خان پر تقرروتبادلوں کے حوالے سے غلط الزامات لگائے جارہے ہیں،ہمارے پاس جوکچھ ہے عوام اور حکومت کے سامنے رکھا ہے، ہم پہلی بار ملک سے باہر نہیں گئے ،بارہا جاچکے ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جب کوئی ایجنسی یا ادارہ بلائے گا تو میں واپس آجاؤں گا راناثنااللہ کا باپ بھی مجھے واپس نہیں لاسکتا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مختلف حیلے بہانوں سے سابق وزیراعظم عمران خان پر مقدمات بنانا چاہتی ہے،ہونا تو یہ چاہیے کہ شہبازشریف کو پرفارمنس دکھا ئیں، عطاللہ تارڑاور راناثناللہ جیسے لوگ انہیں گمراہ کررہے ہیں۔
کسی ادارے نے بلایا تو واپس آجائیں گے، راناثنااللہ کا باپ بھی واپس نہیں لاسکتا، احسن جمیل گجر







