لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ترجمان کی طرف سے عمران خان پر کرپشن کے الزامات اللہ کی شان ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مقصود چپڑاسی اور ملازمین کے ذریعے اربوں روپے لوٹنے والے دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں، پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں سے چوربازاری کی سزا لینے والے عمران خان پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف کی وزارت اعلیٰ میں مسرور احمد اور نثار گل جیسوں سے روزانہ کروڑوں روپے کمائے جاتے تھے، چھوٹو تارڑ صاحب سے استدعا ہے پہلے مقصود چپراسی کے 400 کروڑ کاحساب نیب کو دے دیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے ماہر کاریگرعمران خان پر بے نامی کا الزام لگاتے جچتے نہیں ہیں۔
مقصود چپڑاسی کے ذریعے اربوں لوٹنے والے دوسروں پر الزامات لگا رہے ہیں، فیاض چوہان








