کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری سےپاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں شکورشاد نے کہاکہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث سیاسی سرگرمیاں مزید جاری نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔واضح رہے کہ شکورشاد نے 2018 کے انتخابات میں لیاری سے بلاول بھٹو کو شکست دی تھی۔
لیاری سے پی ٹی آئی کے ایم این اے شکور شادکا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان








