facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کے ریلیف کے فوراًبعد عوام پر اوگرا نے نیا مہنگائی بم گرادیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کا بجلی ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعدآج اوگرا نے عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرادیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس اوسط16.37 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔ اوگرا نے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ۔اوگرا کی سفارشات پر فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی ۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اوگرا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی ۔

اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس اوسط 16.37فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دیدی ۔سوئی سدرن کیلئے گیس اوسط 6.35 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔سوئی ناردرن کیلئے گیس کے نرخ 94 روپے فی ایم ایم بی یو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی گئی ۔

اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کے نرخ 50 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی بھی منظوری دیدی ۔سوئی کمپنیوں نے 2021-22 کیلئے درخواستیں جمع کرائی تھیں ۔