سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نے کہا ہے کہ عمران خان نے تمام قومی اداروں کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید ملن پارٹی کے موقع پر کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال موجودہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے ساتھ جیل میں تھا، ہمارے علاوہ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی کوٹ لکھپت میں قید تھے۔انہوں نے کہا کہ 4 سال کے دوران ہمارےکسی ممبر کے قدم نہیں ڈگمگائے ، یہ حوصلہ ہمیں پارٹی قیادت کی جرأت وبہادری نے دیا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جس رات نیب جیل منتقل کیا گیا ،سپر نٹنڈنٹ کو مجھےتکلیف دینے کے خاص حکم تھا۔وزیر دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نے اپنی بہن کا دفاع نہیں کیا وہ فرح گوگی کا دفاع کر رہا ہے، جس طرح پچھلے4 سال میں شہر کا براحال ہوا ہےایسا کبھی نہیں ہوا ، ترقیاتی کاموں کے نام پر لئےگئے اربوں روپے کہاں گئے؟
انہوں نے کہا کہ مسجد نبوی میں ہونیوالی بےحرمتی کا بھی گواہ ہوں، ہم ایکشن لیں گے تو کہا جائےگا سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ ہم کہتے تھےکہ الیکشن کرواؤ تو کہتے تھے5 سال پورےکرنے ہیں۔ عمران خان نے تمام قومی اداروں کو اپنے مفاد کے لئےاستعمال کیا، پاکستان میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ صدر کہےمیں بیمارہوں حلف نہیں لوں گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لوگوں کو مرغیوں، جانوروں کے پیچھے لگا کر دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا، کوئی ایک وعدہ بتادیں جو عمران خان نے پورا کیا ہو؟کہتا ہےکہ رات کے12 بجے عدالتیں کیوں کھولیں؟ کیا تم سے پوچھ کر عدالتیں کھولنی ہیں؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ تو مسرت شاہین کے ہاتھوں بھی ہار کا مزہ چکھ چکا ہے، چاہتے تو اس پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ بھی بنا سکتے تھے لیکن اب ہر فیصلہ عوام کی عدالت میں ہوگا۔
عمران خان نے اداروں کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کیا، خواجہ آصف








