بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرح شہزادی کو یو اے ای سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح شہزادی المعروف گوگی کو متحدہ عرب امارات سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے.

نیب نے میڈیا رپورٹس کی روشنی میں ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا ہے، ایف آئی اے حکام نے فیصلے پر عملدرآمد کے آغاز کی تصدیق نہیں کی۔ تاہم امکانات کو رد نہیں کیا۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حکومت نے آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مطلوب فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ تفتیش کے لئے گوگی کی موجودگی ضروری ہے۔