بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ساری قوم ضمیر بکتے دیکھ چکی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ ساری قوم ضمیر بکتے دیکھ چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں اسد عمر نے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ آج الیکشن کمیشن میں قومی اور صوبائی اسمبلی لوٹوں کے کیس کی سماعت ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ دستاویزی ریکارڈ اور ٹی وی ریکارڈنگ موجود ہے، ساری قوم ضمیر بکتے دیکھ چکی ہے۔