پرویز الہٰی، مونس الہٰی کا شہباز گِل کو خیریت کا فون اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اور ایم این اے مونس الہٰی نے شہباز گِل کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ مسلم لیگی ق کے قائدین نے کہا کہ شہباز گِل کی گاڑی کو پیچھے سے ٹکر لگنا باعث تشویش ہے۔ چوہدری مونس الہٰی نے کہا کہ حکومت اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔ انہوں نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اس واقعے میں شہبازگِل محفوظ رہے۔