بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوری 2021میں بلیک آوٹ ،نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو 5کروڑ روپے جرمانہ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )جنوری 2021کو ملک بھر میں بلیک آوٹ پر نیشنل الیکٹر ک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے نیشنل ٹرانسمینش اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی )کو غفلت بڑتنے پر 5کروڑ روپے جرمانہ کر دیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق9جنوری 2021کو ہونے والے بلیک آوٹ پر بر وقت بجلی سپلائی بحال نہ ہونے پر نیپرا نے این ٹی ڈی سی کو جرمانہ کیا ہے ،نیپرا نے اعلامیہ بھی جار ی کر دیا ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ2021جنوری میں بلیک آوٹ کے بعد این ٹی ڈی سی کو بجلی بحالی میں تقریبا20گھنٹے لگے تھے ، اتھارٹی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنائی تھی،کمیٹی نے تفصیلی تحقیقات کے بعد رپورٹ جمع کرائی جس کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کیا ۔

اعلامیہ کے مطاق این ٹی ڈی سی کو شو کاز نوٹس جاری کیا اور سماعت کا موقع بھی دیا ،سماعت کے دوران این ٹی ڈی سی کوئی بھی تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا، بلیک آوٹ پر متعلقہ پاور پلانٹس پر بھی الگ سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔