گجرات (نیوز ڈیسک)گجرات میں معذور خاتون کی لاش کی بیحرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق لاش کی بیحرمتی کا واقعہ تھانہ ٹانڈہ کے علاقے میں 5 مئی کو پیش آیا جہاں 20 سال کی معذورلڑکی کا انتقال ہوا جس کی تدفین 4 مئی کو کی گئی تھی۔پولیس کا بتانا ہے کہ 5 مئی کی رات ملزمان نے قبر سے لاش نکال کرپھینک دی تھی، ملزمان کے خلاف متوفی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے جس کے بعد پولیس افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔
گجرات میں معذور خاتون کی لاش کی بیحرمتی’وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے نوٹس لے لیا








