facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذہنی معذور شخص نے ماں اور بیوی سمیت چاراہلخانہ کو قتل کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں ایک شخص نے اپنی ماں، بیوی، بھائی اور بھتیجی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ درگئی کے علاقے سورن شریف میں پیش آیا۔

اہل علاقہ کا بتانا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور اس نے گھریلو ناچاکی پر اپنے گھر کے 4 افراد کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔