بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وہاڑی، ملتان روڈ پر کار اور کوسٹر میں تصادم، 6 افراد جاں بحق، 5 زخمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وہاڑی کے علاقے ملتان روڈ، ٹبہ سلطان پور کے قریب کار اور مسافر کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک مسافر کار ملتان سے وہاڑی اور مسافر کوسٹر وہاڑی سے ملتان کی طرف جا رہی تھی کہ ٹبہ سلطان پور کے علاقے اڈہ 22 کوٹھی کے قریب آپس میں ٹکرا گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد جن میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 مرد شامل تھے، موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 دیگر سافر شدید زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق  متاثرین کو آر ایچ سی ٹبہ سلطان پور اور نشتر اسپتال ملتان منتقل کیاجا رہا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔