لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضانے کہاہے کہ سرکاری گندم کا کوٹہ بند کر دیا گیاہے مارکیٹ سے گندم کی خریداری شروع کر دی گئی ہے جس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان فلور ملز کا کہناتھا کہ بیس کلو آٹے کا تھیلا1300 روپے کا ہو گیاہے ، جنوبی پنجاب میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1250 روپے کا ہو گیاہے ، نئی گندم 2300 روپے من مل رہی ہے ، گندم کی قیمت بڑھنے سے آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ، گزشتہ سال امدادی قیمت 1800 روپے من تھی۔آٹا مہنگا ہونے سے روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کا امکان ہے ، روٹی کی قیمت ضلعی انتظامیہ طے کرے گی ۔