بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مناظرہ،فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کاچیلنج قبول کرلیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیاض ا لحسن چوہان نے علیم خان کی جا نب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کومناظرے کاچیلنج دینے کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علیم خان آپ کا لیول عمران خان کے برابر کا نہیں۔۔

میں اور آپ برابر لیول کے سیاستدان ہیں۔۔میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں،جمعہ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ آپ اپنے ٹی وی چینل سماء میں کسی بھی دن مناظرہ رکھ لیں ساری دنیا کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا