بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈکپ: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی

پونے : انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی ،340 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں نیدرلینڈز کے کھلاڑی 179 رنز پرڈھیر ہوگئے۔ ورلڈکپ کے 40ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے ہرادیا۔
پونے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کے 340 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 179 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے میکس اور ڈوڈ نے 5، کولن ایکرمین نے صفر، سی برینڈ اینگل بریچٹ نے 33، سکاٹ ایڈورڈ نے 38 ، بیس ڈی لیڈ نے 10، تیجا ندامانارو نے 41 ، لوگن وین بیک نے 2، رولف ون ڈیر مروا نے صفر، آریان دت نے 1، پال وین میکرن نے 4 سکو ربنائے ۔
انگلینڈ کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے کرس ووکس نے ایک، ڈیوڈ ویلے نے دو، معین علی نے تین، عادل رشید نے تین شکار کیے۔میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ نے بین سٹوکس کی شاندار سنچری کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 340 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔ پونے میں کھیلے گئے آئی سی سی کے ورلڈکپ کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے نیدرلینڈز کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔