اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ آج سے 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے، نیا گورنر تعینات ہو جائے گا۔نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔ان کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت وزیرِ اعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگا کر واپس کر سکتے ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم اسی طرح کی سمری دوبارہ بھیج دیں تو صدرِمملکت کو منظور کرنا ہوتی ہے، اگر صدر سمری منظور نہ کریں تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف اسلام آباد کے لیے 30 لاکھ نہیں چند ہزار لوگوں کی بات کرے۔رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد پہنچنے پر ان لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا۔
گورنر پنجاب 6 دن بعد فارغ ہو جائیں گے،رانا ثناء اللّٰہ








