کراچی(ممتازنیوز )پاکستان پیپلزپارتی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اعظم خان نے اہم ترین انتظامی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مرحوم اعظم خان کے عوام کی خدمت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی اعظم خان کے انتقال پر اظہار افسوس
مرحوم اعظم خان نے اہم ترین انتظامی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے نبھایا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
مرحوم اعظم خان کے عوام کی خدمت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے…
— PPP (@MediaCellPPP) November 11, 2023









