بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے ، امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے کی طرف روانہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور خصدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، 5.2 شدت کے زلزلے سے خصدار میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ خصدار کے علاقے آرنجی میں زلزلے سے متعدد مکانات منہدم ہوئے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری بلوچستان نے فوری ایکشن کی ہدایت کی ہے، امدادی سامان متاثرہ علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے پیدا صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سردار اختر جان مینگل کو حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کی گئی امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی، میر عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔