بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی حکومت کےکمیشن کوتسلیم نہیں کرتی،کوئی ان پراعتمادنہیں کرسکتا ،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نوازاپنی حکومت کی بلائی ہوئی میٹنگ کوبھی تسلیم نہیں کررہیں ،حالیہ این ایس سی میٹنگ میں پاکستانی سفیرکانقطہ نظرسناگیا،اب بھی مراسلےکوتسلیم نہیں کررہےتوپھر یہ اپنی ہی دنیامیں رہ رہےہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس حکومت کےکمیشن کوتسلیم نہیں کرتی،ان کا سابقہ ریکارڈایساہےکوئی ان پراعتمادنہیں کرسکتا ،ہم کمیشن کے حق میں ہیں لیکن وہ کمیشن چیف جسٹس بنائیں اور وہی اس کےٹی اوآرزبنائیں،ہم نے سات نکاتی ٹی او آرز تجویز کیے تھے جنہیں چیف جسٹس زیر غور لا سکتے ہیں، کمیشن کاتشکیل پانا، اس بات کا ثبوت ہے کہ معاملہ موجودہے جس کی تحقیق درکار ہے ،ان کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے۔

 

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہیں عمران خان کا بیانیہ پسند آئے یا نہ آئے لوگ عمران خان کی بات سن بھی رہے ہیں اور اسے تسلیم بھی کر رہے ہیں، ان کےترجمانوں کےمطابق توعمران خان مقبولیت کھوچکےتھے،اگرعمران خان مقبولیت کھوچکےتوجلسوں میں لوگ کہاں سے آرہےہیں۔