بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پولیس اہلکار نے غیرت کے نام پر اہلیہ اور بیٹی سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ، بیٹی اور ایک شخص کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار محمود جان نے اپنے سالے کے ساتھ مل کر اہلیہ، بیٹی اور ایک شخص کو قتل کیا، قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر تینوں کو قتل کیا۔