صدر نےقومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو سہ پہر چار بجے طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 ایک کے تحت وزیر اعظم کے مشورے پر طلب کیا گیا ہے۔