facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول قیمتوں کمی پر آئل کمپنیوں کے تحفظات،ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں نے تحفظات کا اظہار کیاہے۔

ذرائع کے مطابق معاملے پر اوگرا میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔چیئرمین اوگرا مسرور خان کی زیر صدارت اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں تیل کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کے سربراہان شریک ہوں گے چیئرمین اوسی اے سی ، ایم ڈی پارکو، ایم ڈی پاکستان ریفائنری لمٹیڈ شریک ہوں گے۔ ایم ڈی پی ایس او ، ایم ڈی شیل، ایم ڈی ٹوٹل پارکو اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میںپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسائل زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تیل کمپنیوں اور ریفائنریوں کے قیمتوں میں کمی پر تحفظات زیر غور آئیں گے۔تیل کمپنیوں کے تحفظات دورکرنے کے لئے اجلاس بلایا گیا گیا۔ ایکس ریفائنری قیمت ڈپو پرائس اور کمپنیوں کو معاوضے کے اموربھی زیر بحث آئیں گے۔