بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹیلی جنس چیف کو بعض اوقات حکومت کا بازو ٹانگیں اور ڈنڈا بھی بننا پڑتا ہے، فیصل باری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز کے سینئر ریسرچ فیلواور ممتاز ماہر معاشیات پروفیسر فیصل باری کہتے ہیں کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کا حکومت کی آنکھ اور کان ہونا ایک پیچیدہ معاملہ ہے ۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے گذشہ روز ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں حکومت گرانے کی سازش کا جولائی سے علم تھا انٹیلی جنس چیف میری آنکھ اور کان تھا میں چاہتا تھا کہ فیض حمید تبدیل نہ ہو۔ پروفیسر باری نے ایک ٹوئٹ میں اس بیان کا تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس چیف کواکثراوقات حکومت کےبازو ٹانگوں اور ڈنڈے کا کردار بھی ادا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوںنے لکھا ہےکہ کسی بھی انٹیلی جنس چیف کا کردار ایک بالکل مختلف نوعیت کا کھیل ہے جو محض حکومت کے آنکھ اور کان بننے تک محدود نہیں ہے۔