بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، بھرپور اعتماد کیلئے مشکور ہوں،عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی وزیر اعلی ٰخیبر پختونخوا سے ملاقات،ملاقات میں صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی،آزادی مارچ کی تیاریوں سمیت فلاحی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیاگیا،

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے ملاقات کی ملاقات میں آزادی مارچ کی تیاریوں سمیت دیگرامور پرتبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا میں جاری منصوبوں پر پیشرفت پارٹی چیئرمین کو آگاہ کیا،اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کاکہناتھاکہ خیبر پختونخوا کے عوام نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے،

بھرپور اعتماد کیلئے مشکور ہوں،آزادی مارچ پی ٹی آئی کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کی حقیقی آزادی کیلئے ہے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں تاریخ ساز ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا،خیبر پختونخوا کے عوام ملک کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں