کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہاکہ پورے ملک کے دریاوں میں پانی کی کمی،سندھ میں بھی پانی کی قلت ہے،آج شام وفاقی وزیر آبپاشی خورشید شاہ سے پانی کے معاملے پر بات کروں گا،
ہفتہ کومیڈیاسےگفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانی کی تقسیم منصفانہ نہیں ہو رہی،سندھ کو اپنے حصے کا پانی نہیں مل رہا،اس مرتبہ پانی کی کمی ہے چاول کی فصل کاشت نہ کی جائے،انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت صحت کے معاملے میں سب سے آگے ہے