اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی حکومت نےایڈووکیٹ جنرل اسلا م آبادنیازاللہ نیازی کوبرطرف کرنےکافیصلہ کرلیا،نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو10روز قبل ہی بھجوا دی گئی تھی
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ایڈووکیٹ جنرل نیاز اللہ نیازی کوعہدے سے ہٹانے کافیصلہ کرلیاان کی جگہ جہانگیر جدون کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد تعینات کرنے کافیصلہ کرلیاگیا،واضح رہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آبادنیاز اللہ نیازی نے حکومت کی تبدیلی کے بعد شہباز شریف کووزیراعظم ماننے سے انکارکردیاتھا،
وفاقی حکومت نے جہانگیر جدون ایڈووکیٹ کو ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی








